• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

شوبز شخصیات کا عوام کو ’بائپر جوائے‘ سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

شائع June 14, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

شوبز شخصیات نے عوام کو سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اس سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کردی۔

سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کے سندھ کے ساحلوں سے 15 جون کی دوپہر کے بعد ٹکرانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سندھ کے دارالحکومت کراچی کے بجائے ضلع ٹھٹہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ کے درمیان ٹکرائے گا۔

سمندری طوفان کے قریب آتے ہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی بھی شروع ہو چکی ہے جب کہ انتظامیہ نے سمندر کنارے رہائش اختیار کرنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

سمندری طوفان کے پیش نظر جہاں حکومت نے عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے، وہیں شوبز شخصیات نے بھی عوام کو حفاظتی انتظامات کرنے کی اپیل کردی۔

شوبز شخصیات نے جہاں لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا، وہیں انہوں نے ’بائپر جوائے‘ سے متعلق دعائیں بھی کیں کہ سمندری طوفان ملک میں بڑی تباہی نہ لائے۔

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے سمندری طوفان کے حوالے سے خیریت کی دعا کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

اداکارہ مشی خان نے بھی اپنی ویڈیو میں لوگوں کو سمندری طوفان کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر سندھ کے ساحلی علاقوں کے افراد الرٹ رہیں اور تمام انتظامات کریں۔

ان کی طرح سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سمندر کنارے اپنی رہائش گاہ سے سمندر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال سمندر کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا، نہ تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور نہ ہی ڈیفنس میں بارشیں ہوئی ہیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ کراچی میں سمندری طوفان سے تباہی کی خبریں جھوٹی ہیں اور ایسی خبروں پر یقین نہ کیا جائے، لوگ یوٹیوبرز کی ویڈیوز دیکھنا بند کریں، ابھی تک خدا نے رحم کیا ہے، کوئی بڑی مصیبت نہیں آئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈیفنس میں سمندر کے قریب رہائشی عمارتوں کو طوفان اور بارشوں سے بچانے کے لیے انتطامات کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں اور سب لوگ الرٹ ہیں۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن اور اداکارہ شنیرا اکرم نے بھی ’بائپر جوائے‘ سے متعلق عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا کہ سمندری طوفان سے زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024