• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انفینکس نوٹ سیریز کا طاقتور بیٹری کا حامل فون متعارف

شائع June 13, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

چینی اسمارٹ موبائل بنانے والی کمپنی ’انفینکس‘ نے اپنے نوٹ سیریز کا طاقتور بیٹری کے ساتھ ’نوٹ 30 وی آئی پی‘ پیش کردیا، جس متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے ایک ہزار بار چارج کرنے کے باوجود بھی اس کی بیٹری تقریبا نئی بیٹری جتنی ہی طاقتور رہتی ہے۔

اس وقت عام طور پر موبائل فونز کی بیٹری کو اگر 800 بار چارج کیا جائے تو بیٹری 50 فیصد تک کمزور ہوجاتی ہے، تاہم انفینکس کا دعویٰ ہے کہ فون کی بیٹری ایک ہزار بار چارج کیے جانے کے باوجود 80 فیصد طاقتور ہی رہتی ہے۔

اگرچہ ’انفینکس نوٹ 30 وی آئی پی‘ میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، تاہم اس کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے باقی کمپنیوں سے اسے بہتر بنایا گیا ہے۔

اسی طرح فون میں 68 واٹ کے چارجر سمیت 50 واٹ کا وائرلیس چارجر بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 68 واٹ کے چارجر سے محض 30 منٹ میں بیٹری کو زیرو سے 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے جب کہ وائرلیس چارجر سے اسی دورانیے میں 50 فیصد بیٹری چارج کی جا سکے گی۔

’انفینکس نوٹ 30 وی آئی پی‘ 7۔6 انچ اور اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا جب کہ اس میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 8050 کی چپ دی گئی ہے۔

فون مین اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا ہے جب کہ فون بیک وقت ٹو جی سے لے کر فائیو جی ٹیکنالوجی سپورٹڈ ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ بھی دیا گیا ہے جب کہ اسے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

’انفینکس نوٹ 30 وی آئی پی‘ کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے دیے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ کیمروں کی ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کرکے ان میں ایڈوانس فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون کو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اسے ابتدائی طور پر محدود ممالک میں فروخت لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اسے جلد پی پیش کردیا جائے گا۔

فون کی قیمت 300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 84 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024