• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی ٹیم ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی

شائع June 13, 2023
رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو ڈرافٹ شیڈول موصول ہو چکا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو ڈرافٹ شیڈول موصول ہو چکا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ممکنہ طور پر آنے والے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا سفر کرے گا کیونکہ اس سے قبل ایشیا کپ کے لیے ملک کے بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو ہمسایہ ملک کے بورڈ نے قبول کر لیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کے بعد پاکستان کے پاس ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق برقرار رہیں گے، چار یا پانچ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اس کے بعد ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل مقام پر منقل ہو جائے گا جہاں بھارت اپنے میچز کھیلے گا، سری لنکا میں ایشیا کپ ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے طویل عرصے تک اس ماڈل پر اعتراض رہا جو بالآخر گزشتہ ہفتے منظور کر لیا گیا، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل سے اگلے دو سے تین روز میں باضابطہ اعلان کی توقع ہے، یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں منعقد ہوگا۔

پی سی بی اپنے مؤقف پر لچک دکھانے کے لیے تیار تھا، جس نے دھمکی دی تھی کہ اگر بھارتی بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کیا تو پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے دھمکی دی تھی۔

پی سی بی نے یہ بھی توقع ظاہر کی تھی کہ اگر مجوزہ ماڈل کو قبول کر لیا گیا تو حکومت پاکستان سے ملک کی ٹیم کو 50 اوورز کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ’آسانی سے‘ بھارت جانے کی منظوری دے دے گی۔

لہٰذا یہ سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان 2016 کے بعد پہلی بار بھارت میں جا کر کھیلے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بھیجے گئے ڈرافٹ شیڈول میں تجویز کیا گیا ہے کہ روایتی حریف احمد آباد میں مدمقابل ہوں گے، تاہم یہ فیصلہ دونوں ملکوں کی حکومت نے کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو ڈرافٹ شیڈول موصول ہو چکا ہے، اور اس نے حکومت کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے، جس کا فیصلہ آنے والے چند ہفتوں میں میں متوقع ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ حتمی شیڈول ورلڈ کپ کے انعقاد سے تین مہینے قبل جاری کیا جائے گا، پہلا مقابلہ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق پاکستان کی ٹیم 6 اور 12 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیموں کا احمدآباد میں سامنا کرے گی جس کے بعد 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا، چنئی میں 23 اکتوبر کو افغانستان اور 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش سے 21 اکتوبر کو کولکتہ، 5 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ جبکہ 12 نومبر کو کولکتہ میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی جو لیگ مرحلے کا آخری میچ بھی ہوگا۔

بابر اعظم کی قیادت والی یونٹ 15 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اعصاب شکن معرکے کے لیے احمد آباد روانہ ہونے والی ہے اور پانچ دن بعد بنگلورو اور افغانستان اور جنوبی افریقہ میں 23 اور 27 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا سے کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کی تاریخوں اور مقامات کو ڈرافٹ شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

’ایشین کرکٹ کونسل کا مستقل محفوظ‘

ذرائع کے مطابق، پی سی بی ہائبرڈ ماڈل کو اے سی سی کی بقا کے طور پر دیکھ رہا ہے، جو کہ 1983 میں ایشیا کے کرکٹنگ ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لیے بنایا گیا تھا۔

بورڈ کے اعلیٰ افسران کا خیال ہے کہ ایشیا کی کرکٹ باڈی کی طاقت مستقبل میں کھیل کو پروان چڑھائے گی، اور یہ کہ ہائبرڈ ماڈل مستقبل میں آنے والے پیچیدہ حالات جیسے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ کے لیے ایک بلیو پرنٹ کے طور پر دیکھا جائے گا، جس نے 2012 سے ممالک کی ٹیموں کو دوطرفہ کرکٹ سے محروم کر رکھا ہے۔

پی سی بی اب 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پُراعتماد ہے، جس کے حقوق دو برس پہلے ملے تھے، بورڈ کے دفاتر میں یہ خیال بھی پایا جاتا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ کے لیے بھارت جاتا ہے تو بھارت کے پاس چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کی بہت کم وجوہات ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024