• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

حافظ نعیم، مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

شائع June 11, 2023
میئر کے انتخابات 15 جون بروزجمعرات کو ہونے والے ہیں—تصویر: ڈان اخبار
میئر کے انتخابات 15 جون بروزجمعرات کو ہونے والے ہیں—تصویر: ڈان اخبار

جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب ان امیدواروں میں شامل ہیں جنہوں نے ہفتہ کو کراچی کے 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنوں کے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق میئر کے انتخابات 15 جون (جمعرات) کو ہونے والے ہیں۔

کراچی کے میئر کے عہدے کے سرفہرست دعویداروں حافظ نعیم الرحمٰن اور مرتضیٰ وہاب نے اپنے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے۔

ریجنل الیکشن کمشنر اور آر او نذر عباس نے ڈان کو بتایا کہ جے آئی اور پی پی پی سے تعلق رکھنے والے چھ امیدواروں نے میئر کراچی کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے 8 امیدواروں نے ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے کاغذات جمع کرائے۔

جماعت اسلامی کے ایڈووکیٹ سیف الدین اور محمد جنید مکاتی اور پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم اور کرم اللہ وقاصی نے بھی بالترتیب حافظ نعیم الرحمٰن اور مرتضیٰ وہاب کے کورنگ امیدواروں کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے جماعت اسلامی کے ایڈووکیٹ سیف الدین اور قاضی سید صدر الدین، پیپلز پارٹی کے سلمان عبداللہ مراد اور ایڈووکیٹ ارشاد علی شر، مسلم لیگ (ن) کے محمد اکرم اعوان، غلام شعیب اور محمد یعقوب اور پی ٹی آئی کے ذیشان زیب نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ متعلقہ الیکٹورل کالجز 15 جون کو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر، ڈپٹی میئر اور میونسپل کارپوریشنز، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیئرمینوں/وائس چیئرمینوں کا انتخاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال (آج) 11 جون کو ہوگی۔

شیڈول میں مزید کہا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری/مسترد کے بارے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 12 جون (پیر) ہے جبکہ اپیلیٹ اتھارٹی ان اپیلوں پر فیصلہ 13 جون (منگل) کے روز کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024