• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایک دوسرے کے قریب ہونے پر سائرہ اور شہروز پر ’بے حیائی‘ پھیلانے کا الزام

شائع June 9, 2023
دونوں کی شادی 8 سال تک چلی تھی—اسکرین شاٹ
دونوں کی شادی 8 سال تک چلی تھی—اسکرین شاٹ

اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ کی پروموشن کے دوران اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کو ایک دوسرے کے انتہائی قریب اور رومانوی انداز میں دیکھ کر شائقین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر ’بے حیائی‘ پھیلانے کے الزامات لگادیے۔

دونوں پر بے حیائی پھیلانے کے الزامات اس لیے لگائے جا رہے ہیں، کیوں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے لیکن اس باوجود دونوں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی ادب اور احترام کے ساتھ ملتے دکھائی دیتے ہیں۔

دونوں نے 2012 میں محبت کی شادی کی تھی اور ان کی جوڑی کو شوبز کی رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا مگر 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد اب پہلی بار دونوں ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی حقیقی زندگی بھی فلم کی کہانی سے کافی ملتی جلتی ہے۔

ابتدائی طور پر ان کی فلم رواں برس فروری میں ریلیز کی جانی تھی مگر اب اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فلم کی پروموشن کے لیے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کو نہ صرف ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے بلکہ دونوں کو رومانوی انداز میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جس وجہ سے بعض شائقین نے ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے رومانوی انداز میں فلم پروموشن تقریبات میں ایک ساتھ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ان پر بے حیائی پھیلانے کے الزامات لگائے، وہیں ان سے سوالات کیے کہ اگر دونوں کو یہی کرنا تھا تو پھر طلاق کیوں لی؟

تاہم ساتھ ہی بعض صارفین نے دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سائرہ یوسف کو بہادر بھی قرار دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زیادہ صارفین نے دونوں کو انتہائی قریب دیکھنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر دونوں ایک دوسرے کو اتنے اچھے طریقے سے سمجھتے اور جانتے تھے تو پھر طلاق کیوں لی؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

صارفین نے دونوں کے رومانوی انداز پر توبہ توبہ کرتے ہوئے ان کے عمل کو معیوب قرار دیا اور لکھا کہ پاکستانی سماج میں گرل اور بوائے فرینڈ کے درمیان بھی اگر لڑائی ہوجائے تو ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھتے، ان کی تو طلاق ہوئی تھی پھر بھی ایک ساتھ ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ افراد نے انہیں ایک ساتھ دیکھ کر یہ بھی لکھا کہ کیا زمانہ آگیا ہے، ان لوگوں نے طلاق کو کھیل بنا دیا۔

بعض لوگوں نے ان کے عمل کو انتہائی ناپسندیدہ قرار دے کر انہیں جہنمی بھی لکھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ان کی فلم ’بے بی لیشس‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، اس کا ٹریلر جنوری میں ہی ریلیز کیا گیا تھا۔

ریلر میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت کرتے اور ایک دوسرے سے الگ نہ ہونے کی قسمیں کھاتے دکھایا گیا ہے۔

ساتھ ہی ٹریلر میں دونوں کے درمیان کسی تیسرے فرد کے آنے کی وجہ سے اختلافات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024