• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جسٹس مقبول باقر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نامزد

شائع September 3, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے کل پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کے عہدے میں ترقی کرکے انہیں سپریم کورٹ کا ججمقرر کرنے کی سفارش کی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس نے جسٹس مشیرعالم کی جگہ پر جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس نامزد کیا۔

جسٹس مقبول باقر اس وقت زیرعلاج ہیں جو رواں سال 26 جون کو کراچی میں ہونے والے دہشت گردوں کے ایک حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

جوڈیشل کمیشن نے تصدیق کی کہ عبدالسمیع خان، شجاعت علی خان، عائشہ اے ملک، باقر نجفی، شاہد وحید اور عبدالرحمان لودھی کا لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ میں گزشتہ روز شکیل احمد بلوچ، کامران خان مولاخیل اور اعجاز سواتی نے ایڈیشنل ججز کی حثیت سے اپنےعہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان ججز سے حلف لیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی عدالت کی ترجیحی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد جاری ہونے  والے ایک بیان میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عدالت میں ججز کی تعداد دس  ہوئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ججز عدالتی کارروائیوں میں مدد فراہم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024