• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ایسا ہی ہوتا ہے‘ جانوروں کے بارے میں ایسی فلم جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی’

شائع June 9, 2023
فائل فوٹو: عائشہ چندیگر
فائل فوٹو: عائشہ چندیگر

عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن کے تعاون سے جانوروں کے بارے میں صرف 5 منٹ کی مختصر فلم بنائی جارہی ہے، جس کی ہدایت کار مرینہ خان ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اینیمل ریسکیو آفیشل کی جانب سے کچھ ویڈیوز شئیر کی گئیں جس میں مرینہ خان اور ثانیہ سعید کو فلم کی شوٹنگ میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے مطابق ’ایسا ہی ہوتا ہے‘ جانوروں کے بارے میں ایسی فلم ہے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی، اس فلم میں اداکارہ ثانیہ سعید نے بھی کردار نبھایا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلم کے شوٹنگ کے دوران کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ جانوروں کے ساتھ آپ ایک سین دوبارہ ویسا نہیں دہرا سکتے، فلم کی شوٹنگ فروری میں کراچی میں ہوئی تھی۔

اداکارہ ثانیہ سعید نے فلم کے بارے میں ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ’فلم ’ایسا ہی ہوتا ہے‘ 5 منٹ کی مختصر فلم ہے، یہ فلم انسانوں کے ناروا سلوک کے حوالے سے ہے،چاہے وہ جانوروں کے ساتھ ہو یا بچوں کے ساتھ، یہ فلم انسانی رویوں کے بارے میں ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ فلم میں انتہائی متاثر کن پیغام دیا گیا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ فلم میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ ’ روزمرہ زندگی میں ہمارے کچھ رویے مناسب نہیں ہوتے ہیں اور ہم انہیں غلط بھی نہیں سمجھتے’۔

ثانیہ سعید نے مزید کہا کہ یہ فلم کسی مخصوص واقعہ سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ان رویوں سے متعلق ہے جن کے بارے میں نشاندہی نہیں کی جاتی۔

فلم کا آئیڈیا عائشہ چندریگر کا تھا جنہوں نے ثانیہ سعید سے رابطہ کیا، جبکہ فلم کا اسکرپٹ بھی عائشہ چندریگر نے لکھا ہے۔

ثانیہ سعید نے بتایا کہ فلم میں کام کرنے والے تمام لوگوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے، ’سب کرداروں نے بلامعاوضہ کام کیا ہے۔‘

انہوں نے فلم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ ہمیں اس بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے، اس اہم موضوع کے حوالے سے لوگوں میں شعور پیدا کرنا چاہیے۔ ’

ڈان سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ فلم میں زیادہ تر جانور اے سی ایف شلٹر کے استعمال ہوئے ہیں، جن میں کتے اور گدھوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی جانور کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

فلم ’ایسا ہی ہوتا ہے‘ 16 جون کو ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن (اے سی ایف) کراچی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم غیر سرکاری تنظیم ہے جو جانوروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر آواز اٹھاتی ہے، فاؤنڈیشن کی بانی عائشہ چندریگر نے گزشتہ سال اس تنظیم کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد نہ صرف جانوروں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے بلکہ دنیا کو ایک بہتر بنانا ہے۔

ان کے ادارے کے مقاصد میں جانوروں کی دیکھ بھال کے علاوہ سمندر کو پلاسٹک کے فضلے سے بچانا اور خواتین کاریگروں کو بااختیار بنانا بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024