• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم

شائع June 6, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور گھریلو تشدد سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنے والے اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانا زرد صحافت ہوتی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹی وی چینل کی خود سے متعلق ایک نیوز رپورٹ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بے بنیاد دعوے کیے گئے تھے۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اداکارہ کے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو سے متعلق بتایا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حبا بخاری نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک بار والد کو فون پر شکایت لگائی تھی کہ شوہر ان سے گھر کی تمام دیواریں، کپڑے اور برتن دھلواتے ہیں۔

اداکارہ نے مذکورہ رپورٹ میں کیے گئے دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ’ یہ زرد صحافت’ ہے۔

اداکارہ نے سخت لہجے میں لکھا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹ پھیلانا بند کیا جائے، یہ قابل شرم بات ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کی اپنا کلپ بھی شیئر کیا۔

اداکارہ نے کچھ دن قبل ’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا تھا، جس میں ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا تھا کہ ایک دن ان کے پاس والد کا فون آیا اور ان سے پوچھا کہ اتنے دن ہوگئے انہوں نے فون کیوں نہیں کیا؟

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ شوہر موجود تھے، انہوں نے والد کو مذاق میں شوہر کے سامنے ہی شکایت لگائی کہ آرز ان سے پورے گھر کے کام کرواتے ہیں، ان سے گھر کی دیواریں، کپڑے اور برتن دھلواتے ہیں۔

حبا بخاری کے مطابق ان کی جانب سے والد کو مذاق میں شکایت لگانے پر شوہر نے انہیں روکا اور کہا کہ کہیں وہ سچ نہ سمجھ بیٹھیں، لیکن والد نے پوری بات سننے کے بعد سکون سے کہا کہ کوئی بات نہیں بیٹا وہ تمہارا ہی گھر ہے۔

اداکارہ کی مذاق میں کہی گئی مذکورہ بات پر ٹی وی چینل نے رپورٹ بنائی کہ حبا بخاری نے انٹرویو میں گھریلو تشدد کی بات کی۔

خیال رہے کہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

شادی کے بعد کافی عرصے تک حبا بخاری اسکرین سے غائب رہیں، تاہم اب وہ ڈراموں میں دکھائی دینے لگی ہیں اور اس وقت ان کے ڈرامے ’تیرے عشق کے نام‘ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

حبا بخاری مذکورہ ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں، جنہیں شوہر اور والد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے یا اسے اہمیت دینے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025