• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہارِ افسوس

شائع June 5, 2023
فوٹو: انسٹاگرام/سجل علی/سمی خان
فوٹو: انسٹاگرام/سجل علی/سمی خان

پاکستان کی نامور ڈیزائنر عالیہ نزیر کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار و ماڈل نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

47 سالہ عالیہ نزیر عرف نکی کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا جبکہ ان کی موت کس شہر میں اور کیسے ہوئی؟ اس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

نامور سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ایڈیٹر اور پبلشر راحیل راؤ کی جانب سے عالیہ نزیر عرف نکی کے انتقال کی تصدیق بھی کی گئی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میری پرانی دوست نکی نزیر کے انتقال کی خبر سن پر بہت افسوس ہوا، نکی نہ صرف مہربان تھی بلکہ بہت اچھی دوست بھی تھی، ہماری ایک دوسرے کے ساتھ یادیں بہت انمول ہیں، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’نکی بہت یاد آئے گی، آپ کا ہماری زندگی میں بہت اہم کردار رہا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ’

پاکستانی ماڈل اور فلم ڈائریکٹر فریحہ الطاف نے بھی انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نکی کے انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا ہے، اللہ آپ کی مغفرت فرمائے۔‘

فریحہ الطاف نے مرحوم ڈیزائنر کے ساتھ چترال، مستوج اور شندور کے سفر کی کچھ تصاویر شئیر کیں۔

اداکارہ انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’نکی، اللہ آپ کی مغفرت فرمائے، آپ نے اپنے مختصر وقت میں زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی، ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

ڈیزائنر کے انتقال کی خبر سن کر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور ماڈلز نے افسوس کا اظہار کیا۔

سجل علی، اشنا شاہ، حدیقہ کیانی، سمی خان، اریبہ حبیب، ژالے سرحدی، رابیہ بٹ اور دیگر نے دعاؤں کے پیغامات کے ساتھ ڈیزائنر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

نکی نینا پاکستان کا ایک مشہور فیشن برینڈ ہے، جو دلکش جوڑے، ڈیزائن اور جدید خیالات کے لیے جانا جاتا ہے، عالیہ اور نبیلہ جنید (نینا) نے ایک دوسرے کے تعاون کرکے یہ برینڈ متعارف کروایا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بین الاقوامی سطح پر بھی خوب نام کمایا۔

ان کے فیشن ہاؤس کی دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے اور بہت سی مشہور شخصیات کو ان کے ڈیزائن کیے گئے ملبوسات میں دیکھا گیا ہے۔

فیشن انڈسٹری میں عالیہ نزیر اور نبیلہ جنید پہلی خاتون ڈیزائنر ہیں جنہوں نے نئے آنے والے نوجوان ڈیززئنرز، بالخصوص خواتین کے لیے کئی دروازے کھولے، جو ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024