• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’بےچینی کے ماحول میں آپ کے گانے کا شدت سے انتطار ہے‘، کیا طاہر شاہ دوبارہ واپس آرہے ہیں؟

شائع June 4, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اپنے منفرد اور دلکش انداز کی وجہ سے مشہور پاکستانی گلوکار طاہر شاہ دو سال بعد ممکنہ طور پر اپنے نئے گانے کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طاہر شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ شئیر کیا گیا جس میں ان کے اگلے پروجیکٹ کے حوالے سے اعلان کیا گیا جو 10 جون 2023 کو جاری ہوگا۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ’طاہر شاہ کے ایک نئے دور کا آغاز…‘

گلوکار نے کی جانب سے پروجیکٹ کی تٖفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں تاہم اس ٹوئٹ کے بعد مداح تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’تناؤ، بے یقینی اور عدم تحفظ کے اس وقت میں آپ کے گانے کا شدت سے انتظار ہے۔‘

ٹوئٹر صارف شیر ملک کے علاوہ دیگر صارفین طاہر شاہ کے ممکنہ طور پر نئے گانے کا شدت سے انتطار کر رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ واہ، طاہر شاہ کا نیا دور نیا گانا کب جاری کیا ہوگا؟ اگر آپ نیا گانا جاری کریں گے تو یہ دنیا ٹھیک ہوجائے گی’۔

صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی طاہر شاہ کے گانے کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

طاہر شاہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچے جب انہوں نے سنہ 2013 میں اپنا پہلا گانا ’آئی ٹو آئی‘ جاری کیا تھا۔

جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دھرا دھر اس گانے پر اپنا ردعمل دینا شروع کر دیا تھا، اس گانے کو اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد دیکھ اور سُن چکے ہیں۔

طاہر شاہ کے گانوں میں منفرد دھن، آواز اور میوزک ویڈیو انہیں دوسروں سے الگ بناتی ہے جس کی وجہ سے لوگ ان کے گانے کا ’مزاح‘ لیتے ہیں، بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور ورن دھون نے بھی ان کے گانوں کی نقل میں ویڈیوز جاری کی تھیں۔

یہی نہیں بلکہ طاہر شاہ کا ’آئی ٹو آئی‘ بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے بھی کاپی کیا تھا۔

اس کے بعد وہ 2016 میں اپنی مسحور کن ویڈیو کے ساتھ نیا گانا ’اینجل‘ کے ساتھ واپس آئے اور اسی سال humanity love نامی گانا جاری کیا۔

اور پھر سنہ 2020 میں اینیمیٹڈ ویڈیو کے ساتھ گانا ’فرشتہ‘ ریلیز کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول ہوا۔

انہوں نے اپنا یہ گانا تمام چھوٹے ’معصوم بچوں‘ کے نام کیا جنہیں وہ ’زمین کے فرشتے‘ کہتے ہیں۔

طاہر شاہ کی جانب سے ان کے نئے پروجیکٹ کے اعلان کے بعد مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024