عاطف خان کی اسلام آباد میں قائم فیکٹری غیرقانونی طور پر سیل کردی گئی ہے، بابراعوان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابراعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی اسلام آباد میں قائم فارماسوٹیکل فیکٹری غیرقانونی طور پر سیل کردی گئی جو انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاشی غنڈہ گردی کے نتیجے میں سینکڑوں ورکرز بے روزگار ہوگئے۔