• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کے والد کے کردار کیلئے ’ایک روپیہ‘ وصول کیا تھا، جاوید شیخ کا انکشاف

شائع June 3, 2023
فوٹو: اسنٹاگرام
فوٹو: اسنٹاگرام

جاوید شیخ نے بولی ووڈ کی مشہور فلم ’اوم شانتی اوم‘میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار نبھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلم میں اپنے کردار کے لیے ایک روپیہ وصول کرنا چاہتے تھے۔

جاوید شیخ نے صحافی ملیحہ رحمٰن کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بولی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے اور دیگر موضوعات سے متعلق گفتگو کی۔

جاوید شیخ کی بولی ووڈ میں فلم ’جانِ من‘ ان دوسری فلم تھی جس میں سلمان خان، اکشے کمار نے بھی اداکاری کی تھی جبکہ وہ پریتی زنتا کے والد کا کردار ادا کررہے تھے۔

وہ کہتے ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن جب فرح خان اور ان کے والد نے مجھے دیکھا تو انہوں نے میری فلموں کی تعریف کی، اس وقت وہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے کاسٹ کی پلاننگ کررہی تھیں بعدازاں فلم کا اسکرپٹ تیار ہوگیا اور مجھے شاہ رخ خان کے والد کے طور پر کاسٹ کیا گیا۔

جاوید شیخ نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کیا تھا
جاوید شیخ نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کیا تھا

انہوں نے بتایا کہ فلم شوٹنگ شروع ہوئی تو ٹیم کے مینجر نے مجھے فلم کے معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا اور مجھ سے فلم میں اپنے کردار کرنے کے لیے رقم پوچھی، جس پر میں نے کہا کہ میں پیسے نہیں لوں گا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ ’بولی ووڈ کی بڑی فلم میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، بھارت میں کئی اداکار ہیں جو شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرسکتے تھے، لیکن اس کردار کے لیے میرا انتخاب کرنا میرے لیے بہت بڑی بات تھی، اس لیے میں شاہ رخ خان اور فرح خان کی وجہ معاوضہ نہیں لوں گا‘۔

جس پر مینجر آدھے گھنٹے تک مجھے رضامند کرتے رہے پھر میں نے کہا کہ آپ شاہ رخ خان کو کہیں کہ اگر مجھے رقم کے لیے قیمت ہی لکھنی ہے تو میں اپنے کردار کے لیے ایک روپیہ وصول کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ جب مینجر شاہ رخ خان اور فرح خان کے پاس گیا تو وہ کہنے لگے کہ ’ایک روپیہ کون لیتا ہے‘، بعدازان شاہ رخ خان اور فرح خان نے فیصلہ کیا کہ مجھے میرے کردار کے لیے کتنا معاوضہ ملنا چاہیے۔

’انہوں نے مجھے جو پہلا چیک بھجوایا وہ حیران کن تھا، ’ جاوید شیخ نے کہا کہ اس وقت جو میں جو رقم سوچتا وہ کچھ اور ہوتی لیکن مجھے جو ایڈوانس دیا گیا وہ میرے لیے بہت تھا۔ ’

جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگایا اور بہت عزت دی۔

اداکار نے کہا کہ ان کے کرئیر کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے بولی ووڈ کی کئی نامور فلموں میں کام کیا جن میں نمستے لندن، تماشا، جان من تھیں، جس کی وجہ سے میں بہت مصروف رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت کے مقابلے پاکستان میں زیادہ کام کیا ہے اس لیے لوگ مجھے اپنے ملک میں بننے والی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے جانتے ہیں، لیکن مجھے بھارت کی فلموں کا حوالے سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024