• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Arrest Of Imran Khan

لاہور ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ کی رہائی کی درخواست پر کارروائی 5 جون تک ملتوی

شائع June 2, 2023

لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی رہائی کی درخواست پر کارروائی 5 جون تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی بازیابی اور رہائی کی درخواست پر 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

پولیس نے خدیجہ شاہ کو جسٹس شہباز رضوی کی عدالت میں پیش کیا۔

جسٹس شہباز رضوی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ان کی شناخت ہو گئی ہے، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جی ان کی شناخت ہو گئی ہے۔

عدالت نے دریافت کیا کہ کیا اس نوعیت کے کیسز دوسری عدالتوں میں چل رہے ہیں؟ جس کے جواب میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جی دیگر عدالتوں میں بھی کیسز چل رہے ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں خدیجہ کو پیش کیا گیا تھا، پہلے خدیجہ کو شناخت پریڈ کی وجہ سے پیش نہ کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شناخت پریڈ میں خدیجہ ملزمہ ثابت ہو چکی ہیں جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جس طرح شناخت پریڈ ہو رہی ہے، وہ غیر قانونی ہے۔

وکیل درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی نے ابھی تک ٹرائل کورٹ میں ریکارڈ پیش نہیں کیا، عدالت خدیجہ کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے۔

خدیجہ شاہ نے عدالت کو بتایا کہ میں صرف احتجاج میں شامل ہوئی تھی، جتنے لوگ بھی شناخت پریڈ میں تھے، میں نے کبھی انہیں دیکھا ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پبلک فگر ہوں، میں اگر ایسی کسی جگہ ہوتی تو سب پہچان لیتے، ہائی کورٹ میں جہانزیب اور سلمان علی شاہ نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

2 رکنی بینچ نے درخواست پر کارروائی 5 جون تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024