• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
Live Arrest Of Imran Khan

خیبرپختونخوا: فسادات کا الزام، سابق رکن اسمبلی، سربراہ انصاف یوتھ ونگ سمیت مزید 863 گرفتار

شائع June 2, 2023

خیبر پختونخوا میں 9-10 مئی کے پُرتشدد مظاہروں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے مزید 863 مشتبہ فسادیوں کو حراست میں لے لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی شامل ہیں۔

انصاف یوتھ ونگ کے سربراہ کے قریبی رشتہ دار نے ڈان کو بتایا کہ شاہد خٹک اور مینا خان آفریدی کی گرفتاری بدھ کی رات ضلع بونیر میں پولیس کے چھاپے کے دوران عمل میں آئی۔

سرکاری دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران صوبے میں پی ٹی آئی کے تقریباً 2 ہزار 881 کارکن پولیس کی حراست میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024