Live Arrest Of Imran Khan

پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

شائع June 1, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنے دوستوں سے رائے لی اور اس وقت فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کا عہدہ چھوڑتا ہوں۔

میڈیا سے مختصر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ باقی دوستوں اور پارٹی کے کارکنوں سے صلاح مشورہ کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ٹی وی پر جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے، ہم نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔

پرویز خٹک پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025