• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Arrest Of Imran Khan

اسد قیصر کا 3 ایم پی او کے تحت کارروائی کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

شائع June 1, 2023

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے اپنے کیخلاف 3 ایم پی او کے تحت کارروائی کی تفصیلات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی 3 ایم پی او کے تحت کارروائی کی جارہی ہے تو اس کی قانونی وجوہات فراہم کی جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسد قیصر کے خلاف قانونی وجوہات کے بغیر تھری ایم پی او کے تحت کارروائی سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا خدشہ ہے، اسد قیصر نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسد قیصر نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے بعد ہماری جماعت کے رہنماؤں کو تھری ایم پی او اور مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024