• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پرینیتی چوپڑا نے عابدہ پروین اور نصیبو لعل کا گانا ’تُو جھوم‘ اپنی آواز میں گنگنا لیا

شائع June 1, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ’صوفی‘ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گانا ’تو جھوم‘ اپنی آواز میں گنگاتے ہوئے کہا کہ ’یہ ان کے سب سے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔ ’

بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی آواز میں گانے کی ویڈیو شئیر کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے کیپشن میں لکھا کہ ’کبھی کبھار بہترین لمحے اچانک سے بن جاتے ہیں، میں ڈبنگ کے لیے گئی اور تو جھوم گانا گانے کی خواہش کو روک نہ سکی اور اپنے سب سے پسندیدہ گانوں میں ایک گانا گنگنایا۔‘

اداکارہ نے اپنی آواز میں گانے کے بول انسٹاگرام پر شئیر کیے تو مداحوں کی جانب سے بھی انہیں خوب پذیرائی ملی۔

صارفین نے اداکارہ کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نصیبو لعل اور عابدہ پروین کے گانے سے انصاف کیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’پرینتی آپ نے بہت اچھا گنگنایا ہے لیکن اس گانے کی اصل ویڈیو کوک اسٹوڈیو پاکستان سیزن 14 میں بھی ضرور دیکھیں‘۔

یاد رہے کہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کا کلام ’تو جھوم‘ 14 جنوری 2022 کو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اس کلام کو اب تک 5 کروڑ 40 لاکھ سے زئد لوگ یوٹیوب پر سُن چکے ہیں۔

’تو جھوم‘ کی موسیقی ذوالفقار خان اور المعروف زلفی نے ترتیب دی ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار عبداللہ صدیقی کے ساتھ ہمراہ پروڈیوس کیا۔

عابدہ پروین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’تو جھوم‘ کی موسیقی روح اور دل سے ترتیب دی گئی ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز 14 جنوری 2022 کو ہوا تھا جس میں عابدہ پروین، عاطف اسلم، میشا شفیع، علی سیٹھی، مومنہ مستحسن کے علاوہ پاکستان کے دیگر گلوکار و موسیقاروں نے مشہور گیت پیش کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024