وزیر خزانہ کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا حکومت تبدیل کرکے شہباز شریف کو لانے سے معیشت تباہ ہوگئی، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے اعداد و شمار دیکھ کر یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ عمران خان کی حکومت تبدیل کرکے شہباز شریف کو لانے سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ برآمدات، ترسیلات زر، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ہو شربا کمی ہوئی ہے لیکن ان کی ترجیحات عمران خان کو ختم کرنے پر ملک کا چاہے جتنا مرضی نقصان ہوجائے۔