• KHI: Asr 4:40pm Maghrib 6:20pm
  • LHR: Asr 4:08pm Maghrib 5:49pm
  • ISB: Asr 4:12pm Maghrib 5:53pm
  • KHI: Asr 4:40pm Maghrib 6:20pm
  • LHR: Asr 4:08pm Maghrib 5:49pm
  • ISB: Asr 4:12pm Maghrib 5:53pm
Live Arrest Of Imran Khan

میڈیکل رپورٹ میں الزامات: عمران خان نے ڈاکٹر رضوان کو بھی 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

شائع May 31, 2023

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیکل رپورٹ کے معاملے میں وفاقی وزیرِ صحت کے بعد میڈیکل رپورٹ تیار اور خلافِ قانون جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کا آغاز کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کو بھی 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

خیال رہے کہ 26 مئی کو وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 5 مہینوں سے پلاسٹر چڑھا کر رکھا لیکن میڈیکل رپورٹ میں کوئی فریکچر نہیں آیا اور ابتدائی رپورٹ میں نشہ آور اشیا کا استعمال سامنے آیا ہے۔

نوٹس عمران خان کے وکیل بیرسٹر محمد احمد پنسوٹہ ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج سے جعلی اور من گھڑت میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں اور قومی و بین الاقوامی میڈیا میں اسے نشر کریں۔

مزید کہا گیا کہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج 14 روز میں معافی مانگیں بصورت دیگر قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

بتایا گیا کہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان کے خلاف ہتک عزت قانون کے ساتھ دیگر دیوانی اور فوجداری قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ جعلی میڈیکل رپورٹ کی تیاری و اجرا پر پروفیسر ڈاکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

نوٹس کے مطابق جعلی میڈیکل رپورٹ کی تیاری و اجرا پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024