• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھارت: فیڈریشن چیف کی عدم گرفتاری پر پہلوانوں کی تمغے دریا برد کرنے کی دھمکی

شائع May 30, 2023
اتوار کے روز دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے کئی پہلوانوں کو اس وقت کچھ دیر کے لیے حراست میں لے لیا تھا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
اتوار کے روز دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے کئی پہلوانوں کو اس وقت کچھ دیر کے لیے حراست میں لے لیا تھا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارت کے چوٹی کے پہلوانوں نے اپنے تمغے دریائے گنگا میں پھینکنے کی دھمکی دی ہے اور انہوں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ دہرایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق بھارتی پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے 23 اپریل سے نئی دہلی میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے جب کہ ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نے کوئی بھی غلط کام سے انکار کیا۔

برج بھوشن شرن سنگھ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں جبکہ معاملے پر رد عمل کے لیے ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

اتوار کو دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے کئی پہلوانوں کو اس وقت کچھ دیر کے لیے حراست میں لے لیا تھا اور ان کے کیمپ سائٹ کو کلیئر کر دیا گیا تھا جب انہوں نے بھارت کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ سے وزارت کھیل کی طرف سے تمام انتظامی اختیارات چھین لیے جانے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا تھا لیکن مظاہرہ کرنے والی پہلوان خواتین ریسلرز کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

2016 کے ریو اولمپکس میں خواتین کے 58 کلوگرام فری اسٹائل کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سمیت پہلوانوں نے منگل کے روز مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شمالی بھارت کے شہر ہریدوار میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے ہندی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہمارے لیے ہمارے تمغے مقدس ہیں اور اسی طرح گنگا ندی بھی مقدس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدس دریا ہمارے تمغوں کا سب سے بہترین محافظ ہے، نہ کہ وہ نظام جو مجرم کو ڈھال فراہم کرتا ہے۔

ایتھلیٹس نے کہا کہ اپنے تمغے دریا میں پھینکنے کے بعد وہ انڈیا گیٹ وار یادگار پر بھوک ہڑتال شروع کرنے کے لیے نئی دہلی واپس جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024