• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مارننگ شو کے درمیان ہی لگا کہ بچے کو جنم دینے کا وقت آگیا، صنم جنگ

شائع May 30, 2023
— فوٹو: سما ٹی وی، فیس بک
— فوٹو: سما ٹی وی، فیس بک

معروف میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے حمل کے آخری ایام تک مارننگ شو کرتی رہی تھیں اور آخری دن انہیں دوران پروگرام ہی احساس ہوگیا تھا کہ اب بچے کو جنم دینے کا وقت آچکا۔

صنم جنگ کے ہاں نومبر 2016 میں پہلی بیٹی الایا کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے اسی سال کے آغاز میں دیرینہ دوست اور پائلٹ عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی۔

صنم جنگ پہلے بھی متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ وہ حمل کے دوران بھی مارننگ شو کیا کرتی تھیں جب کہ وزن بڑھ جانے پر انہیں طعنے دیے گئے، جس پر انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے تک کا سوچا تھا۔

تاہم حال ہی میں وہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے حمل اور اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش سے متعلق پہلی بار کئی باتیں کھل کر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری خواتین کے مقابلے انہیں حمل کے دوران زیادہ پیچیدگیوں یا مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وہ معمول کے مطابق اپنے مارننگ شو کے علاوہ دیگر کام بھی سر انجام دیتی رہی تھیں۔

صنم جنگ کے مطابق انہوں نے مقررہ وقت سے دو ہفتے قبل بیٹی کو جنم دیا تھا اور ان کی ڈیلیوری نارمل ہوئی تھی جب کہ بیٹی کی پیدائش کے وقت شوہر ان کے ہمراہ تھے۔

میزبان نے بتایا کہ وہ حمل کے آخری ایام تک مارننگ شو کرتی رہیں، یہاں تک کہ جس دن انہوں نے بچی کو جنم دیا، اسی دن کی صبح بھی انہوں پروگرام کیا۔

صنم جنگ کے مطابق جس دن ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اسی دن کی صبح مارننگ شو کے درمیان ہی انہیں پیٹ میں درد محسوس ہوا اور انہیں لگا کہ بچے کو جنم دینے کا وقت آگیا لیکن ان کی ٹیم میں شامل ایک سینئر خاتون نے انہیں بتایا کہ نہیں ابھی وہ وقت نہیں آیا۔

اداکارہ کے شوہر پائلٹ ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے شوہر پائلٹ ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

میزبان کے مطابق لیکن ان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ہر چیز کو الرٹ کردیا گیا، گاڑی تیار کرکے کھڑی کی گئی اور لفٹ کو بھی روک کر رکھا گیا تاکہ ہنگامی حالت میں کوئی دیر نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام ختم ہونے کے بعد وہ معمولی چیک ا>پ کے لیے ہسپتال گئیں تو ڈاکٹر نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بچے کو جنم دینے کا وقت آچکا۔

صنم جنگ کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر کی بات پر یقین نہیں کیا اور گھر چلی گئیں لیکن تین گھنٹے میں ہی واپس ہسپتال آئیں اور انہوں نے آرام سے بیٹی کو جنم دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حمل کے وقت ان پر سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے وزن بڑھ جانے پر خوب تنقید کی۔

شوہر سے طلاق کی افواہیں پھیلنے کی خبر پر بات کرتے ہوئے صنم جنگ نے بتایا کہ انہیں اس وقت وضاحت دینی پڑی جب ان کے سسرال والوں سمیت ان کے شوہر اور ان کے والدین کو بھی لوگوں کے فون کالز آنا شروع ہوئے کہ صنم کی طلاق ہوگئی کیا؟

انہوں نے غلط خبریں پھیلانے والے افراد پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسری کی ذاتی زندگی کا خیال رکھنا چاہیے۔

صنم جنگ نے 2015 میں بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور کاجول کے دبئی میں کیے گئے انٹرویو پر بھی بات کی اور بتایا کہ دونوں جتنے بڑے اداکار ہیں، اتنے ہی اچھے انسان ہیں، انہوں نے انہیں بہت زیادہ عزت اور پیار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024