• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

روس کی مبینہ جاسوس وہیل سویڈن کے ساحل کے قریب نمودار

شائع May 30, 2023
ناروے میں اسے ہوالدمیر کا نام دیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ناروے میں اسے ہوالدمیر کا نام دیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

سویڈن کے ساحل کے قریب ایک سفید بیلوگا وہیل دیکھی گئی جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے روسی بحریہ نے جاسوسی کے لیے تربیت دی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار یہ وہیل ناروے کے انتہائی شمالی علاقے فن مارک میں دیکھی گئی تھی، وہیل نے 3 سال سے زیادہ عرصہ ناروے کے ساحلی پٹی کے اوپری نصف سے نیچے کی جانب بڑھنے میں گزارا۔

وہیل کو ٹریک کرنے والی ون وہیل آرگنائزیشن کے ایک سمندری ماہر حیاتیات سیباسٹین اسٹرینڈ کے مطابق یہ وہیل سویڈن کے جنوب مغربی ساحل سے دور ہنیبوسٹرینڈ علاقے کے پانیوں میں گزشتہ اتوار کو نمودار ہوئی تھی۔

سیباسٹین اسٹرینڈ نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ اب وہ اپنے قدرتی ماحول سے اتنی دور کیوں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، ہو سکتا ہے کہ ہارمونز اسے اپنے ساتھی کی تلاش میں لے جا رہے ہوں کیونکہ اس کی عمر 13 سے 14 سال کے درمیان ہے، یہ وہ عمر ہے جب اس کے ہارمونز بہت مضبوط ہوتے ہیں، یا اس وجہ سے کہ وہ خود کو تنہا محسوس کرتی ہے۔

قریب ترین علاقوں میں بیلوگاس کی آبادی ناروے کے انتہائی شمال میں سوالبارڈ جزیرہ میں واقع ہے، ناروے میں اسے ہوالدمیر کا نام دیا گیا ہے۔

جب یہ پہلی بار ناروے کے آرکٹک میں نمودار ہوئی تو نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف فشریز کے سمندری ماہر حیاتیات نے اس کے جسم کے گرد نصب آلات کو ہٹا دیا تھا، ان میں ایک کیمرہ تھا اور پلاسٹک کے کلپس پر ’ایکوپمنٹ سینٹ پیٹرزبرگ‘ کے الفاظ کنندہ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024