• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر ختم اور فائرنگ کی دعوت دینے والا مداح گرفتار

شائع May 30, 2023
ملک شرجیل کے والد نے یقین دہانی کروائی کہ اُن کا بیٹا مزید ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا — فائل فوٹو: سدھو موسے والا/ٹوئٹر
ملک شرجیل کے والد نے یقین دہانی کروائی کہ اُن کا بیٹا مزید ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا — فائل فوٹو: سدھو موسے والا/ٹوئٹر

اوکاڑہ میں پولیس نے بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی کے موقع پر ’ہوائی فائرنگ‘ کی دعوت پر نوعمر مداح کو حراست میں لینے کے بعد معافی مانگنے پر رہا کردیا۔

پوسٹ میں ملک شرجیل نامی لڑکے نے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے سالانہ ختم کی تقریب منعقد کرنے اور اس پر ہوائی فائرنگ کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

گزشتہ سال 29 مئی کو بھارت میں قتل ہونے والے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے مداح نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ملزم نے سدھو مواسے والا کے سالانہ ختم دلوانے کا اعلان کیا۔

پولیس نے بتایا کہ متذکرہ بالا پوسٹ وائرل ہوتے ہی اوکاڑہ پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا، انکوائری کرنے پر انکشاف ہوا کہ ملزم میٹرک کا طالب علم ہے جس کی عمر محض 15 سال کے لگ بھگ ہے۔

ملزم ملک شرجیل نے بتایا کہ اس نے یہ پوسٹ صرف شرارت کے ارادے سے کی تھی اور درحقیقت اس کا اِس طرح کی کسی سرگرمی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اس نے اس حوالے سے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی طلب کی۔

ملک شرجیل کے والد نے یقین دہانی کروائی کہ اُن کا بیٹا مزید ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا اور یہ کہ اس کی غلطی کم عمری اور نادانی کا نتیجہ تھی۔

پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے ملزم کی کم سنی اور اس کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سے محتاط رہنے کی تنبیہ کے ساتھ رہا کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024