• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Live Arrest Of Imran Khan

بلوچستان ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست

شائع May 30, 2023

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد امیر نواز رانا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل عبدالرزاق شر نے استدعا کی کہ عمران خان نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل رؤف عطا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد نعیم کاسی کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیے، جو 7 جون کو ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024