ہمارے بنیادی حقوق روزانہ پامال ہو رہے ہیں، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ روز بروز بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں اور ہمیں کوئی عدلیہ نظر نہیں آرہی جو ہمارے حقوق کا تحفظ کر سکے۔
عمران نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ ’اسٹینڈ لیں ورنہ تاریخ یاد رکھے گی‘ کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے اس وقت قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا اپنا فرض ادا نہیں کیا جب جمہوریت کو رول بیک کرنے والی فاشسٹ حکومت تھی۔
عمران نے کہا کہ اس لیے میں آپ (ججز) سے احترام کے ساتھ اپیل کر رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ ہونے والے مبینہ سلوک کا نوٹس لیں۔