• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

روس کا یوم تاسیس سے قبل کیف پر سب سے بڑا ڈرون حملہ

شائع May 28, 2023
رپورٹ کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین پر مئی میں یہ بدترین حملہ تھا اور رواں ماہ یہ 14واں حملہ تھا — فوٹو: رائٹرز
رپورٹ کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین پر مئی میں یہ بدترین حملہ تھا اور رواں ماہ یہ 14واں حملہ تھا — فوٹو: رائٹرز

روس کی طرف سے یوم تاسیس سے قبل یوکرین کے دارالحکومت کیف پر سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روس نے رات کے وقت یوکرین کے دارالحکومت کیف پر فضائی حملے کیے جس کو اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں یوکرین اپنے یوم تاسیس پر جشن منانے کی تیاری میں مصروف تھا۔

یوکرین نے کہا کہ اس کے فضائی طیاروں نے روس کے 54 میں سے 52 ڈرونز کو مار گرایا اور اس حملے کو ایرانی تیار کردہ ڈرونز سے ریکارڈ حملہ قرار دیا، تاہم فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ کیف کی طرف سے روس کے کتنے ڈرونز گرائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین پر مئی میں یہ بدترین حملہ تھا اور رواں ماہ یہ 14واں حملہ تھا۔

یوکرینی ایئر فورس نے کہا کہ روس نے کیف سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ملٹری اور حساس انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

آج ہونے والے حملے اس وقت ہوئے ہیں جب کیف نے کہا کہ قبضہ کیے گئے شہر بخموت میں تنازع میں کمی آئی ہے۔

کیف کے ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا کہ ڈرون حملے متعدد بار کیے گئے اور 5 گھنٹوں سے زیادہ تک فضائی الرٹ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ آج یوکرین کے وجود میں آنے کے دن کے موقع پر دشمن نے اپنے بدترین ڈرون حملوں سے یوکرینی لوگوں کو مبارکباد دینے کا فیصلہ کیا۔

روس کی طرف سے یوکرین کے مختلف شہروں میں حملے کیے گئے جہاں لاکھوں افراد مقیم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رات کے وقت جب ریڈ الرٹ شروع ہوئے تو لوگ اپنے گھروں کی بالکونیوں پر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور سرکاری املاک بھی شدید متاثر ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024