عمران خان سے مذاکرات اس وقت ہوں گے جب وہ معافی مانگیں گے، شرجیل میمن
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات تب ہی ممکن ہیں جب سابق وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر قوم، شہدا کے اہل خانہ اور 9 مئی کے واقعات میں تکلیف اٹھانے والے تمام افراد سے معافی مانگیں۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے انڈر ورلڈ ڈان بننے کی کوشش کی، ملک میں مافیا، لوگوں اور اداروں کو نقصان پہنچایا۔ اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ جو کچھ ہوا وہ آپ کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا، کیا عمران خان آج قوم کو جواب دیں گے؟ عمران خان کو اپنی پارٹی کے کارکنوں کی کوئی پرواہ نہیں۔