راناثنااللہ کی پریس کانفرنس نے جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر شک دور کردیا، عمران خان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شک رہ گیا تھا تو اس سند یافتہ مجرم کی اس پریس کانفرنس نے ایسے تمام شکوک و شبہات دور کر دیے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ رانا ثنا اللہ واضح طور پر میڈیا میں سامنے آنے والی خوفناک کہانیوں کو روکنے اور چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی جانب سے اتنا برا سلوک اور انہیں ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے۔