میرے خاندان میں کوئی فوجی نہیں لیکن فوج سے میرا تعلق ہے، عمران اسمٰعیل
عمران اسمٰعیل نے کہا کہ میرے دیگر ساتھیوں نے بتایا کہ ان کا فوج سے کتنا تعلق ہے، میں جڑا نہیں ہوں، میرے خاندان میں کوئی فوجی نہیں بنا لیکن پاکستان کے ساتھ میرا دل تو ہے، میں کیسے کہہ سکتا ہوں میرے خاندان سے فوج میں کوئی نہیں تھا تو لہٰذا فوج سے میرا تعلق نہیں ہے، اس لیے فوج سے میرا تعلق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا واسطہ ہے، میں پاک فضائیہ میں جانا چاہتا تھا اور بچپن سے شوق تھا کہ جی ڈی پائلٹ بنوں لیکن میری والدہ صرف اس وجہ سے روکا کہ جنگوں میں محاذ پر جاتے ہیں اور شہید ہوجاتے ہیں اور میں اپنا بیٹا کھونا نہیں چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سپاہی 50 ہزار میں جا کر جان دینے کو تیار نہیں ہوتا بلکہ وہ اس بات پر جان دیتا ہے کہ اس کے ملک کے لوگ اس کے پیچھے کھڑے ہیں اور قوم ساتھ کھڑی ہے۔