عمران خان کو مشورے دینے والے لوگ سوچیں، عمران اسمٰعیل
عمران اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ آج سب کہہ رہے ہیں وہ خلاف تھے لیکن ذمہ داری کسی نہ کسی کولینی ہے اور میں نام نہیں لے رہا، وہ لوگ سوچیں جنہوں نے عمران خان کے ارد گرد بیٹھ کر ایسے مشورے دیے اور عجیب ناموں سے پکارا، کبھی مسٹرایکس اور مسٹر وائی اور کبھی ڈرٹی ہیری جیسے نام دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ذہن میں ایک بات بیٹھ گئی ہمارا مقابلہ سیاسی قوتوں سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہے، 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری ہوتی ہے اور اس کے بعد ملک میں غدر شروع ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کو شاہ محمود قریشی کے ساتھ کراچی سے اسلام آباد گیا تھا، جس پر پارٹی کے لوگ ناراض بھی ہوئے کہ احتجاج میں نہیں آتے اور ادھر سے ادھر جاتے ہیں اور یہ میری تذبذب ظاہر کرتا ہے کہ یہ مناسب نہیں ہے۔