28 سال سیاسی جدوجہد میں گزارے، جس میں کئی اتارچڑھاؤ آئے، عمران اسمٰعیل
انہوں نے کہا کہ پھر 27 سے 28 سال سیاسی جدوجہد میں گزارے اور اس دوران کئی اتار چڑھاؤ آئے اور ہم نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا کہ جس میں ترقی ہوگی، خوش حالی ہوگ، روزگار ملے گا اور عوام کی ضروریات پوری ہوں، تعلیم اور صحت کی سہولتیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی خواب کو لے کر پلٹ کر نہیں دیکھا، میرا تعلق ایک صنعت کار خاندان سے ہے اور کبھی اپنے والد کی صنعتوں کی طرف نہیں دیکھا اور پھر 2018 میں اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا موقع ملا اور کوشش کی جو پروگرام بنایا تھا اس کو پورا کریں۔