• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Live Arrest Of Imran Khan

حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے نت نئے طریقے ایجاد کررہی ہے، عمران خان

شائع May 27, 2023

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کے لیے جبر و ستم کے نت نئے طریقوں کی ایجاد میں لگی ہوئی ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور ملک آج کل ریکارڈ کمر توڑ مہنگائی کےچُنگل میں ہے، قرضوں کے حجم میں نہایت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ معیشت اسی تیزی سے سکڑ رہی ہے، ہماری مجموعی سالانہ آمدن تو اس سود کے لیے بھی ناکافی ہے جسے ہمیں اپنے قرضوں پر ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب معیشت ہماری نگاہوں کے سامنے بکھر رہی ہے، قوم پر مسلط فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کے لیے جبر و ستم کے نت نئے طریقوں کی ایجاد میں لگی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت کو روپے کی قدر میں اس تاریخی گراوٹ سے یقیناً کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ناجائز طریقوں سےجمع کی گئی ان کی ساری دولت ڈالروں کی صورت میں بیرون ملک چھپائی گئی ہے، پی ڈی ایم قائدین کے لیے تو روپے کی قدر میں گراوٹ سود مند (منافع بخش) ہے جبکہ پاکستان کے عوام غربت اور مہنگائی کے بوجھ تلے کُچلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024