انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران اسمعٰیل کو رہا کرنے کا حکم
سابق گورنر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسمٰعیل کو پولیس کی جانب سے بےگناہ قرار دیے جانے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد پر اکسانے کے کیس میں عمران اسمعٰیل کو گرفتار کیا تھا جوکہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
تاہم تفتیشی افسر کی جانب سے آج جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران اسمعٰیل کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔
پولیس کی جانب سے عمران اسماعیل کو بےگناہ قرار دینے کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے عدالت نے عمران اسمعٰیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، علاوہ ازیں عدالت نے عمران اسمٰعیل کا ریلیز آرڈر بھی جاری کردیا۔