• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:48am Sunrise 6:09am
  • ISB: Fajr 4:51am Sunrise 6:14am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:48am Sunrise 6:09am
  • ISB: Fajr 4:51am Sunrise 6:14am
Live Arrest Of Imran Khan

اے این پی نے تحریک انصاف کو موجودہ بحران کا ذمہ دار ٹہرادیا، پابندی کی مخالفت

شائع May 27, 2023

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کسی بھی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا چاہیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے الزام عائد کیا کہ ملک کو درپیش مسائل کے لیے پاکستان تحریک انصاف سیاسی حل پر یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ دعوت نامہ بھیجنے کے باوجود پی ٹی آئی نے اے این پی کی جانب سے منعقد کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔

انہوں نے عمران خان کو موجودہ سیاسی بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان نے امریکا اور پی ڈی ایم پر انہیں ہٹانے کے لیے مشترکہ سازش کرنے کا الزام لگایا۔

کارٹون

کارٹون : 18 مارچ 2025
کارٹون : 17 مارچ 2025