• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جنوبی کوریا جانے والے طیارے کا دورانِ پرواز دروازہ کھل گیا، ویڈیو وائرل، ایک شخص گرفتار

شائع May 27, 2023 اپ ڈیٹ May 28, 2023
فوٹو: ویڈیو اسکرین شاٹ
فوٹو: ویڈیو اسکرین شاٹ

جنوبی کوریا میں ایشین ایئرلائن کے طیارے کا پرواز کے دوران دروازہ کھل گیا، جس کے بعد کئی مسافروں و حکام میں خوف و ہراس پھیل گیا، دروازہ کھلنے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طیارے کی لینڈنگ سے قبل دروازہ کھولنے پر ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طیارے میں 194 مسافر موجود تھے جو واقعے کے دوران محفوظ رہے۔

ایئربس اے 321-200 نے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:40 بجے جیجو جزیرے سے اڑان بھری تھی جو ڈیگو ایئرپورٹ پر اترنے والا تھا، لیکن لینڈ کرنے سے چند منٹ قبل ایک مسافر نے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، اس دوران طیارہ زمین سے 250 میٹر کی دوری پر تھا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دروازہ کھلنے پر کچھ مسافر بے ہوش ہو گئے جبکہ دیگر کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مقامی نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق طیارے کا دروازہ کھولنے والے 30 سالہ مسافر نے کہا کہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کررہے تھے اور جلد از جلد طیارے سے اترنا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص نے پوچھ گچھ کے دوران دعویٰ کیا کہ وہ اپنی ملازمت کھونے کے بعد تناؤ کا شکار تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے دائیں جانب دروازہ کھلا ہوا ہے اور تیز ہوا کے جھونکے سے مسافر خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ مسافر کو روکنے کے قابل نہیں تھے کیونکہ طیارہ لینڈ کرنے ہی والا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس شخص نے طیارے کا دروازہ کھولا وہ طیارے سے چھلانگ لگانے کی بھی کوشش کررہا تھا۔

طیارے میں موجود 44 سالہ مسافر نے کہا کہ ’افراتفری کا عالم تھا کہ دروازے کے قریب لوگ ایک ایک کرکے بے ہوش ہورہے تھے اور فلائٹ اٹینڈنٹ براڈکاسٹنگ کے ذریعے ڈاکٹرز کو بلا رہے تھے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے سوچا کہ طیارہ تباہ ہونے والا ہے اور میں مرجاؤں گا‘۔

کم عمر بچے بھی کھیل کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے طیارے میں سوار تھے۔

ایک بچے کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ ’جب دروازہ کھلا تو بچے خوفزدہ تھے، رو رہے تھے اور کانپ رہے تھے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024