• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

جیسن روئے نے لیگ کرکٹ کیلئے انگلینڈ بورڈ سے اپنا معاہدہ ختم کردیا

شائع May 26, 2023
—فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
—فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

انگلینڈ کرکٹر جیسن روئے نے فرنچائز کرکٹ کھیلنے کے پیش نظر قومی کرکٹ بورڈ سے معاہدہ ختم کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹر جیسن روئے نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے 60 سے 70 ہزار یورو کا معاہدہ ختم کرکے امریکن میجر لیگ کرکٹ میں کھیلنے کا انتخاب کیا ہے جہاں انہیں ایک سیزن کا ایک لاکھ 50 ہزار یورو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ تاہم 32 سالہ کرکٹر جیسن رائے پھر بھی قومی سیلیکشن کے لیے موجود رہیں گے۔

جیسن روئے نے کہا کہ ’یہ بات واضح ہے کہ میری ترجیح انگلینڈ کرکٹ ہے، بالخصوص جہاں جلد ہی ورلڈ کپ آرہا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ میرے لیے یا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اپنے ملک کے لیے کھیلنے کا موقع حاصل کرنا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

کرکٹر نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میں انگلینڈ نہیں چھوڑ رہا اور نہ ہی کبھی چھوڑوں گا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جیسن روئے نے بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ رواں سال امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کے ساتھ معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی کہ جیسن روئے کا یہ فیصلہ انگلینڈ ٹیم میں ان کی سیلیکشن کو متاثر نہیں کرے گا اور کہا کہ ہمیں مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ رائے جیسن انگلینڈ کرکٹ کے لیے پرعزم ہیں۔

جہاں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ کے درمیان میجر لیگ کرکٹ ہونے جا رہی ہے وہیں انگلینڈ نے جیسن روئے کو خاص طور پر اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ کے دفاع کے بعد آرام کرنے کا کہا۔

لیکن اس کے بجائے جیسن روئے اپنا انگلینڈ کا معاہدہ ختم کریں گے اور ستمبر کے آخر میں اس کی میعاد ختم ہونے تک اپنی باقی تنخواہ چھوڑ دیں گے۔

جیسن روئے نے کہا کہ ایک پیشہ ور کرکٹر کی حیثیت سے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے، مجھے امید ہے کہ انگلینڈ کے لیے مزید کئی سال کھیلوں گا اور یہی میری ترجیح ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے میجر لیگ کرکٹ میں حصہ لینے کے بارے میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ واضح اور معاون بات چیت کی ہے، کرکٹ بورڈ اس وقت تک مقابلے میں کھیلنے کے لیے مجھ سے خوش تھا جب تک کہ انہیں معاہدے کے باقی سال کے لیے مجھے ادائیگی نہیں کرنی پڑتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنگل فارمیٹ کے کھلاڑی کی حیثیت سے میں اس مقابلے میں کھیلنے کا موقع لینا چاہتا تھا کیونکہ فی الحال انگلینڈ کے ساتھ شیڈولنگ کا کوئی تنازعہ نہیں ہے، انگلینڈ کے کھلاڑی کی حیثیت سے زیادہ سے زیادہ مسابقتی کرکٹ کھیلنے سے مجھے فائدہ ہوتا ہے۔

ادھر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے جیسن روئے کے بارے میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے،اسے انگلینڈ کا کوئی کھیل نہیں ملا اور اسے امریکا میں ایک اچھا معاہدہ کرنے کی پیش کش کی گئی ہے لہذا اس نے اسے قبول کرلیا ہے، یہ ناگزیر ہے کہ ہم مستقبل میں ان کو مزید دیکھیں گے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جیسن روئے نے نے انگلینڈ کے لیے پانچ ٹیسٹ، 116 ون ڈے بین الاقوامی اور 64 ٹی ٹوئنٹی کھیلے اور تقریباً 6 ہزار بین الاقوامی رنز بنائے۔

یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ رائے جیس کا یہ فیصلہ عالمی کرکٹ کی دنیا میں تیزی سے تبدیل ہوتے منظرنامہ کی عکاسی ہے جہاں فرنچائز کی طرف سے پیش کش کی جانے والی رقم انٹرنیشنل میچز کے لیے چیلنج بن رہی ہے۔

رواں برس متعدد کھلاڑیوں نے فرنچائز ڈیلز کے حق میں اس سال شروع میں انگلینڈ کے وائٹ بال ٹور بنگلہ دیش کو چھوڑنے کا انتخاب کیا تھا جبکہ فرنچائز کے مالکان کی جانب سے سب سے بڑے کرکٹ ستاروں کو طویل معاہدوں کی پیشکش کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

تاہم اس کے جواب میں انگلینڈ زیادہ لچک اور ممکنہ طور پر پیشکش پر زیادہ رقم سے سنٹرل کنٹریکٹ سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے تیار ہے اور کچھ کھلاڑیوں کو فرنچائز لیگز سے بچانے کے لیے کئی سال کے معاہدے کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024