• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مصنوعی دانتوں کی صفائی کا خیال کیسے رکھیں؟

شائع May 26, 2023
فوٹو: ان اسپلیش
فوٹو: ان اسپلیش

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ بچپن میں ایک بار دانت ٹوٹنے کے بعد صرف ایک بار ہی نئے دانت اگتے ہیں اور اگر وہ بھی ٹوٹ جائیں تو پھر ان کی جگہ لینے کے لیے مزید دانت نہیں اگتے۔

اس لیے بہت سے لوگ مصنوعی دانتوں کا استعمال کرتے ہیں، یہ ایکریلک، نائلون اور میٹل سے بنے ہوتے ہیں۔

مصنوعی دانتوں کی کئی اقسام ہیں، زیادہ تر ادھیڑ عمر کے افراد مصنوعی دانتوں کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان کے اصل دانت کمزور پڑجانے کی وجہ سے خراب ہوجاتے ہیں جو چبانے کے لیے مؤثر نہیں رہتے۔

تاہم جس طرح اصلی دانتوں کی صفائی ضروری ہے اسی طرح مصنوعی دانتوں کا خیال رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے، ایسا نہ کرنے سے آپ مصنوعی دانتوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

فوٹو: ہیلتھ لائن
فوٹو: ہیلتھ لائن

ہمارے منہ میں کئی طرح کے جراثیم/بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں، اس پہلے کوشش کی جائے جن کے اصلی دانت اچھی حالت میں موجود ہیں وہ اپنے دانتوں کی صفائی کریں۔

تاہم مصنوعی دانتوں والے افراد کے دانتوں کی صفائی کے بارے آپ کا ڈاکٹر ہی بہترین طریقہ بتاسکتا ہے، کچھ مصنوعی دانت با آسانی نکل جاتے ہیں اور انہیں صاف کرنا بھی آسان رہتا ہے تاہم کچھ مصنوعی دانتوں کی صفائی مشکل ہوتی ہے۔

اس لیے ڈاکٹر سے چیک اپ کرواتے ہوئے ان کی صفائی کے بارے میں تفصیلی معلومات لازمی حاصل کریں۔

فوٹو: ایم ڈی آئی
فوٹو: ایم ڈی آئی

مخصوص سلوشن کا استعمال

تاہم طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی دانتوں کی صفائی کے لیے ایک خاص سلوشن (solution) دیا جاتا ہے، مختلف مصنوعی دانتوں کے لیے مختلف سلوشن ہوتے ہیں، لہذا اپنے دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں کہ آپ کو کیا استعمال کرنا چاہیے۔

صاف کرتے وقت محتاط رہیں

مصنوعی دانتوں لمبے عرصے تک استعمال کرنے کے لیے انہیں منہ سے نکالتے وقت محتاط رہیں، دانتوں کو موڑنے سے گریز کریں اور انہیں صاف کرتے وقت کلپس کو نقصان پہنچائیں۔

رات بھر پانی میں بھگوئیں

اپنے دانتوں کو رات بھر بھگو کر رکھنا انہیں خشک ہونے سے روک سکتا ہے، لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ انہیں دوبارہ استعمال کرنے سے قبل پہلے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

گرم پانی سے دور رکھیں

مصنوعی دانتوں کو گرم پانی سے دور رکھیں کیونکہ یہ مصنوعی دانتوں کی شکل کو بگاڑ سکتا ہے۔

مصنوعی دانتوں پر کبھی بھی بلیچ یا گھریلو کلینر کا استعمال نہ کریں۔

مخصوص برش کا استعمال کریں

دانتوں کی صفائی کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا برش استعمال کریں، عام طور پر استعمال کرنے والے برش کو مصنوعی دانتوں پر استعمال نہ کریں کیونکہ وہ برش آپ کے مصنوعی دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

سافٹ ڈرانکس اور مخصوص کھانوں سے دور رہیں

مصنوعی دانت استعمال کرنے والے افراد یہ جانتے ہیں کہ اس دوران کچھ کھانوں سے پرہیز کرنا ہوتا ہے، مثال کے طور پر ڈرانکس اور گرم مشروبات کا استعمال نہ کیا جائے، اور ایسے کھانوں سے پرہیز کرنا جس کو چپانے کے لیے زیادہ طاقت کی ضرورت ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024