عمران خان سمیت ہم سب کو قوم میں آئے انتشار کو جوڑنے کی ضرورت ہے، مسرت چیمہ
مسرت چیمہ نے عمران خان کو پیغام کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے اس کی مذمت کی ہے، اس پر میں خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داری کا مظاہرہ یہی ہے کہ اس وقت ہم سب کو عمران خان، مجھے، میڈیا، اداروں اور ہم سب کو قوم کے اندر جو تباہی اور بربادی آئی ہے اس کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعمیری اقدامات کی ضرورت ہے، قوم اور ملک بچنا چاہیے، ہمیں تکبر نہیں ہونا چاہیے۔