• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

کیا عامر خان بیٹی کی ہم عمر فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

شائع May 25, 2023
دونوں کے درمیان 2018 سے معاشقے کی خبریں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان 2018 سے معاشقے کی خبریں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان یوں تو کافی عرصے سے بڑے پردے پر دکھائی نہیں دیے، تاہم آج کل وہ اپنے معاشقے اور ممکنہ طور پر تیسری شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر عامر خان جلد ہی اپنی بیٹی کی ہم عمر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ 2016 کی مقبول فلم ’دنگل‘ سمیت ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں بھی کام کر چکے ہیں اور دونوں کے درمیان مبینہ معاشقے کی خبریں 2018 سے چل رہی ہیں۔

اب فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان (کے آر آر) نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات ہیں جب کہ فاطمہ ثنا شیخ اداکار کی بیٹی کی ہم عمر ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ دعویٰ نہیں کیا کہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم انہوں نے بتایا کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

ان کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے دعوے کیے کہ دونوں پہلے ہی شادی کر چکے ہیں، اب اعلان ہونا باقی ہے، تاہم درجنوں افراد نے یہ بھی کمنٹس کیے کہ دوسروں کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے۔

دوسری جانب شوبز ویب سائٹ بولی وڈ لائف نے بتایا کہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی پکل بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہونا شروع ہوگئیں کہ دونوں شادی کر چکے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کی عمر 25 سے 27 سال تک ہے جب کہ عامر خان کی بیٹی ارا خان کی بھی تقریبا اتنی ہی عمر ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ نے فلم دنگل میں عامر خان کی ریسلر بیٹی کا کردار بھی ادا کیا تھا جب کہ ٹھگس آف ہندوستان میں بھی وہ ان کے ساتھ دکھائی دیں تھی۔

ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران ہی عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم اب تک دونوں نے اس پر کھل کر تردید یا وضاحت نہیں کی۔

فاطمہ ثنا شیخ سے تعلقات کی خبروں کے بعد ہی عامر خان کی دوسری بیوی فلم ساز کرن راؤ سے جولائی 2021 میں شادی کے 16 سال بعد طلاق ہوئی تھی۔

عامر خان اور کرن راؤ نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2011 میں سروگیسی کے ذریعے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کرن راؤ سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

عامر خان کو پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ارا خان اور بیٹا جنید خان ہے جو جلد ہی فلموں میں دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024