عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے 80 سے زائد ارکان نوفلائی لسٹ میں شامل
وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت پارٹی کے 80 سے زائد ارکان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردیا۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے تصدیق کی کہ عمران خان، بشریٰ بی بی، مستعفی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قاسم سوری سمیت دیگر کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔
نوفلائی لسٹ میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں میں یاسمین راشد، اسلم اقبال، مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری اور حماد اظہر کے نام بھی شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو ان افراد کو بیرون ملک نہ جانے دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مذکورہ ارکان کے نام ملک بھر کے ہوائی اڈوں اور ایگزٹ پوائٹس پر فراہم کردیے ہیں۔
متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان افراد کو کسی صورت بیرون ملک جانے نہیں دیا جائے۔