• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولی وڈ ولن اشش ودریاتھی نے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

شائع May 25, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ فلموں میں خواتین کے اغوا، انہیں قتل کرنے سمیت دیگر برے کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکار اشش ودیارتھی نے 60 سال کی عمر میں خود سے نصف عمر لڑکی سے دوسری شادی کرلی۔

اشش ودیارتھی نے 1980 کے بعد کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ہندی اور انگریزی سمیت 11 مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔

بولی وڈ فلموں کے ولن اور برے کردار ادا کرنے والے اشش ودیارتھی نے تامل، تیلگو، کنڑہ، گجراتی اور پنجابی سمیت بھارت کی 10 سے زائد مقامی زبانوں کی فلموں میں کام کیا اور مجموعی طور پر انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔

اگرچہ اشش ودیارتھی نے اچھے کردار بھی ادا کیے ہیں، تاہم انہیں برے کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، اگر وہ کسی فلم میں پولیس افسر بھی بنتے ہیں تو بھی انہیں کرپٹ اور گینگ مافیا کے سہولت کار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

اشش ودیارتھی پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور ان کی پہلی اہلیہ 58 برس کی ہیں اور وہ بھی ماضی کی مقبول اداکارہ رہی ہیں جب کہ ان کا 23 سال سے زائد عمر کا ایک بیٹا بھی ہے۔

تاہم اب اشش ودیارتھی نے 60 سال کی عمر میں خود سے نصف عمر خاتون سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ ان کی شادی پر شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

—بھارتی  میڈیا کے مطابق اداکار کی اہلیہ کی عمر 33 سال تک ہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی اہلیہ کی عمر 33 سال تک ہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اشش ودیارتھی نے مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں آسامی نژاد فیشن ڈیزائنر خاتون روپالی براؤ سے شادی کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اشش ودیارتھی نے خود سے نصف عمر خاتون سے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے 60 سال کی عمر میں دوسری بار دلہا بننے پر اظہار مسرت کیا۔

اداکار کے مطابق دونوں نے کورٹ میرج کی ہے جب کہ وہ مقامی رسومات کے مطابق بھی شادی کریں گے اور جلد ہی رشتے داروں اور قریبی شوبز شخصیات کے لیے ایک تقریب کا اہتمام بھی کریں گے۔

انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ روپالی برورا کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی ملاقات کچھ ہی عرصہ قبل ہوئی تھی جو دوستی میں تبدیل ہونے کے بعد اب رشتے میں بدل گئی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اسی حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بتایا کہ روپالی برورا کا تعلق ریاست آسام کے شہر گوہاٹی سے ہے لیکن وہ کولکتہ میں ایک بڑے کلاتھنگ اسٹور پر اعلیٰ عہدے پر ملازمت کرتی ہیں اور وہ خود بھی فیشن ڈیزائنر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اشش ودیارتھی کی دوسری اہلیہ روپالی برورا کی عمر 32 سے 38 سال کے درمیان ہیں، تاہم زیادہ تر رپورٹس کے مطابق ان کی عمر 33 سال ہے لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اشش ودریاتھی کی جانب سے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی کیے جانے پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اشش ودریاتھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل پر شادی سے متعلق کوئی پوسٹ یا ویڈیو شیئر نہیں کی، تاہم انہوں نے کولکتہ سے ایک مختصر ولاگ شیئر کیا اور ان کے ولاگ پر مداحوں نے انہیں شادی کی مبارک باد بھی پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024