ریاست 9 مئی کی آتش زنی کا بہانہ بنا کر پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست 9 مئی کی آتش زنی کا بہانہ بنا کر پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ جس کی تحریک انصاف کی پوری قیادت مذمت کرچکی ہے کی آڑ میں ریاست جبری علیحدگیوں وغیرہ کے ذریعے جماعت کو توڑنے کی کوششیں کررہی ہے اور تحریک انصاف کے کارکنان پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلا رہی ہے۔