• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’عاصم اظہر، عدنان سمیع کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں‘، گلوکار کو باڈی شیمنگ کا سامنا

شائع May 25, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر کو اپنی کنسرٹ کی تصاویر شئیر کرنے پر مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عاصم اظہر اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے میوزیکل کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگایا، انہوں نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے انسٹا کیپشن میں لکھا کہ ’ہیوسٹن اور ڈلاس میں میرا شاندار وقت گزرا، اگلا کانسرٹ سیٹل میں ہوگا اور اس کے بعد اپنے گھر واپسی ہوگی۔‘

انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر میں عاصم اظہر نے نیلے رنگ کی جینز اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ بڑے سائز کی سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی۔

تصاویر کے کیپشن میں مداحوں نے گلوکار کے وزن میں اضافے سے متعلق سوالات اور تبصروں کی بوچھاڑ کردی۔

کئی صارفین نے 26 سالہ عاصم اظہر کا گلوکار عدنان سمیع خان سے موازنہ کرنا شروع کیا تو کسی نے گلوکار کی منگیتر میرب کو بھی ٹیگ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بھائی تھوڑا وزن کم کرو، ورنہ آپ کی بیوی آپ کے سامنے بہت چھوٹی نظر آئے گی۔‘ کسی نے لکھا کہ ’عاصم اب عدنان سمیع کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

ایک صارف نے گلوکار کو ’جم جانے‘ کا بھی مشورہ دیا۔

مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ پر سیکڑوں سوالات اور تبصرے کرنے کے بعد عاصم اظہر نے انسٹا اسٹوری پر اپنی مزید تصاویر شئیر کیں جن میں وہ کچھ حد تک تنگ ٹی شرٹ اور جینز میں نظر آرہے ہیں، گلوکار بظاہر یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ان کے وزن میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ انہوں نے کانسرٹ میں کھلی جینز (baggy jeans) اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

انہوں نے ایک انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’کیا میں کھلے (بیگی) کپڑے پہننا چھوڑ دوں؟‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024