پاکستان کو 1971 کے بعد سب سے زیادہ خطرناک حالات کا سامنا ہے، اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو 1971 کے بعد سب سے زیادہ خطرناک حالات کا سامنا ہے:
انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی اسٹیک ہولڈر کے لیے کچھ اچھا نہیں ہو رہا تو اس کا مطلب ہے کہ آج ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، اس کا مطلب ہے کہ کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد پاکستان کو اتنے خطرناک حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا کہ اس وقت سامنا ہے۔