9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ سب سے زیادہ خطرناک بات تھی، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ سب سے زیادہ خطرناک بات تھی۔
کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیے گئے اسد عمر نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں 4 چیزوں پر بات کروں گا، سب سے پہلے 9 مئی کے واقعات پر بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا، لوگوں کی جانیں گئیں، املاک تباہ و برباد ہوئیں، شاید سب سے زیادہ خطربات بات جو ہوئی، وہ فوجی تنصیبات پر حملہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کی اہمیت کے حوالے سے عمران خان نے کہا تھا کہ اگر فوج طاقتور نہ ہوتی تو شام جیسے حالات ہوتے۔