شہدا کے بچوں کو اربوں روپے کے قرضے دیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم شہدا کے بچوں کو اربوں روپے کے قرضے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ ’تکریم شہدا کنونشن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شہدا کے بچوں کو یوتھ بزنس اور زرعی قرضے فراہم کریں گے جس طرح ہم پہلے کیا کرتے تھے، ہم ان کو اربوں روپے کے قرضے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان عظیم سپوتوں کے بچے، بچیوں کو تمام پیشہ ورانہ اداروں میں کوٹہ دیں گے، داخلہ دیں گے اور حکومت آپ کی بہتر بحالی کے لیے جو بھی کرسکتی ہے، وہ کرے گی۔