• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی وزیر توانائی کی وارننگ کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی ذخائر میں کمی

شائع May 24, 2023
سعودی عرب کے وزیر توانائی نے کہا کہ شارٹ سیلرز کو درد سے ’خبردار‘ ہونا چاہیے—فائل فوٹو: رائٹرز
سعودی عرب کے وزیر توانائی نے کہا کہ شارٹ سیلرز کو درد سے ’خبردار‘ ہونا چاہیے—فائل فوٹو: رائٹرز

اعداد و شمار میں امریکی انوینٹریوں میں کمی، ایندھن سپلائی میں سختی، سعودی وزیر توانائی کی جانب سے قیاس آرائی کرنے والوں کے خلاف انتباہ اور اوپیک پلس ممالک کی جانب سے پیداوار میں مزید کمی کے امکان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق 8 بج کر 37 منٹ پر برینٹ کروڈ فیوچر 88 سینٹ یا 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ تک 77.72 ڈالر فی بیرل ہو گیا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 98 سینٹ یا 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 73.89 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی نے کہا کہ شارٹ سیلرز ( جو اس بات پر شرط لگاتے ہیں کہ قیمتیں نیچے آئیں گی) کو درد سے ’خبردار‘ ہونا چاہیے۔

کچھ سرمایہ کاروں نے اس بیان کو اس بات کے اشارے کے طور پر لیا کہ پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس سمیت اس کے دیگر اتحادی جنہیں اوپیک پلس بھی کہا جاتا ہے وہ 4 جون کو ہونے والے اجلاس میں پیداوار میں مزید کمی پر غور کر سکتے ہیں۔

او اے این ڈی اے سے منسلک مارکیٹ تجزیہ کار کریگ ایرلام نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، سعودی وزیر کی جانب سے شارٹ سیلر کو دی گئی تازہ ترین وارننگ سے اس رجحان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ صنعتی اعداد و شمار بھی تھے جن سے پتا چلتا ہے کہ امریکی خام تیل اور ایندھن کی انوینٹری میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ (اے پی آئی) کے اعداد و شمار کے حوالے سے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے خام تیل انوینٹری میں تقریباً 6.8 ملین بیرل کی کمی ہوئی جب کہ پیٹرول انوینٹریز میں تقریباً 6.4 ملین کمی وئی۔

اگر بدھ کے روز جاری ہونے والے انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کے اعداد و شمار، ذخائر میں کے اعداد و شمار کی تصدیق کرتے ہیں تو امریکی پیٹرول انوینٹریز مسلسل تیسرے ہفتے 2014 کے بعد کی کم ترین سطح پری میموریل ڈے سطح پر آجائے گی۔

امریکا میں میموریل ڈے کی تعطیل رواں سال 29 مئی کو ہوگی، روایتی طور پر یہ امریکا میں موسم گرما کے سفر کے آغاز کا سیزن ہوتا ہے اور اس دوران ایندھن کی طلب بہت زیادہ ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024