• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مقبول فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کام کرنےوالے نامور اداکار نتیش پانڈے چل بسے

شائع May 24, 2023 اپ ڈیٹ May 25, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام/نتیش پانڈے
— فوٹو: انسٹاگرام/نتیش پانڈے

ماضی کی مقبول بولی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کام کرنے والے اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ نے بتایا کہ اداکار کی موت بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناشیک میں ہوئی جہاں وہ ایک ہوٹل کے کمرے میں قیام کر رہے تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نتیش پانڈے کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی ہے۔

اداکار کی موت کی اطلاع ملنے پر پولیس ہوٹل پہنچی جہاں ہوٹل انتظامیہ اور اداکار کے قریبی دوستوں سے پوچھ گچھ کی گئی، تاہم پولیس کو لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

اداکار کی اچانک موت پر ساتھی اداکار غم سے نڈھال ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کر رہے ہیں۔

بھارت کے نامور فلم ساز ہنسل مہتا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’تین نوجوان اداکار حال ہی میں 3 سے 4 روز کے دوران انتقال کرگئے ہیں، یہ انتہائی بُرا وقت ہے‘۔

مزاحیہ طبیعت کے مالک بھارتی اداکار نتیش پانڈے نے بھارت کی کئی مقبول فلموں میں کام کیا، انہوں نے 90 کی دہائی میں بطور تھیٹر اداکار کے طور پر اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے مختصر ٹی وی پروگرام ’ایک پریم کہانی‘، ’منزلیں اپنی اپنی‘، ’سایہ‘، جستجو’ بھی کام کیا۔

اس کے علاوہ بولی ووڈ کی مقبول فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’بدھائی ہو‘، ’شادی کے سائیڈ افیکٹ‘، ’ رنگون’ اور شاہ رخ خان کی مقبول فلم ’اوم شانتی اوم‘ بھی شامل ہیں۔

یہی نہیں بلکہ انہوں نے سلمان خان کی فلم ’دبنگ 2‘ اور عرفان خان کی فلم ’مداری‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024