• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
Live Arrest Of Imran Khan

شاہ محمود قریشی کہاں ہیں معلوم نہیں، اسلام آباد پولیس

شائع May 24, 2023

اسلام آباد پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی اس وقت کہاں موجود ہیں، جنہیں گزشتہ شب رہائی کے فوراً بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہ محمود قریشی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے پولیس سے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کو جن مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024