• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

تمام ادارے ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے قومی ترجیحات پر توجہ دیں، صدر مملکت

شائع May 24, 2023
صدر مملکت نے 9 مئی کے واقعات پر اپنے ’گہرے دکھ‘ کا بھی اظہار کیا—تصویر: فیس بک ٓ
صدر مملکت نے 9 مئی کے واقعات پر اپنے ’گہرے دکھ‘ کا بھی اظہار کیا—تصویر: فیس بک ٓ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں موجودہ معاشی اور سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ملک کو موجودہ سماجی، اقتصادی اور سیاسی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے قومی ترجیحات پر توجہ دیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر آفیسرز لیڈر شپ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’تمام اداروں کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غربت پر قابو پانے، معیشت کی بہتری، آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے، صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اور معاشرے سے خاص طور پر ملک کے دیہی علاقوں میں عدم مساوات کو ختم کرنے سمیت بڑے چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ دیں۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر اپنے ’گہرے دکھ‘ کا بھی اظہار کیا اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور پرامن احتجاج کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے معافی اور انسانیت سے محبت کے جذبے کی بات کی جس سے معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کلاؤڈ اور کوانٹم کمپیوٹنگ، اور سائبر کے شعبوں میں تیز رفتار ترقی اور اپنے نوجوانوں کی تعلیم اور ہنر کی نشوونما کے میدان میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے سائبر سیکیورٹی کی اہمیت کی بھی توثیق کی اور کہا کہ پاکستان کو سائبر جنگ کے خطرات سے تحفظ کو بڑھانے کے لیے اپنی سائبر صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024